الزام تراشی کرنیوالے سیاست سے آؤٹ ہو جائینگے: جعفر لغاری

الزام تراشی کرنیوالے سیاست سے آؤٹ ہو جائینگے: جعفر لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جام پور(نامہ نگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکاؤنٹس کے سینئر ممبر ایم این (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
اے سردار محمد جعفر خان لغاری نے کہا ہے کہ الزام تراشی اور نعرہ بازی کرنے والے جلد ہی سیاست سے آؤٹ ہو جائیں گے ۔2018ء کے الیکشن میں بھی عوام مسلم لیگ ن کو ہھ کامیاب کرائیں گے۔اضلاع راجن پور و ڈیرہ غازی خان میں لغاری گروپ کا شرافت اور ترقی کی سیاست کا نظریاتی ووٹ بنک ہے جس سے کوئی پروپگنڈہ کام نہیں کر سکتا ۔ہم عوامی خدمت کا سلسلہ عبادت سمجھ کر جاری رکھیں گے ۔وہ گذشتہ روز ایم این ا ے لغاری ہاؤس جام پور میں چیف لغاری قبیلہ و ایم پی اے سردار محمد جمال خان لغاری کے اعزاز میں دئے گئے عشایہ کے موقع پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کر رہے تھے۔جس میں سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفر لغاری ،چیئرمین منصور لغاری،چیئرمین ملک بھولا ڈینہ،چیئر مین مارکیٹ کمیٹی خواجہ فیاض احمد ،محمد حسین فریدی کچھیلا،ارشاد لغاری ایڈوکیٹ،ملک محمد شاہد ڈڈا،ڈاکٹر احمد ندیم احمدانی ،محمد جاوید احمدانی ،شاہ زیب فریدی کچھیلاسمیت دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر سردار محمد جمال خان لغاری نے کہا کہ توانائی بحران اور تباہ حال ادارے سابق کرپٹ حکمرانوں کے تحفے ہیں مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے قوم کو بد امنی ،مہنگائی،نااتفاقی اور لاقانونیت جیسے مسائل سے نجات دلائی ۔سابق حکمرانوں نے غریب عوام کی محنت کی کمائی کو مل کر بے دردی سے لوٹا اور دھرنا سیاست میں بھی قوم کے مسائل میں مزید اضافہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے اقدامات سے پاکستان سے اندھیروں کے بادل چھٹ چکے ہیں اور ملک ترقی اور روشنیوں کی جانب بڑھ رہا ہے ۔