نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ،،شوکت بسرا

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ،،شوکت بسرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ ملزم واپس چلاگیا تو چیئرمین نیب پر سوالات پر اٹھیں گے ۔ اب پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر بھی دم دما دم مست قلندر ہو گا شریف خاندان فوج کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔جمعرات کو سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت بسرا نے کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔مودی نواز اور الطاف حسین کا گٹھ جوڑ ہے ۔ یہ ملزم واپس چلا گیا تو چیئرمین نیب پر سوال اٹھیں گے۔ہم عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ عدالتوں کو گالیاں اور حملے نہیں کررہے ہیں ۔لگ رہا ہے کہ نیب بنا ہی پیپلزپارٹی کے لئے ہے۔ فواد احمد فواد کے خلاف نیب میں جا رہا ہوں۔ مریم بی بی ملکہ معظمہ بنی ہوئی ہیں چوہدری شجاعت کا نام نیب انکوائری میں آنے سے چیئرمین نیب پر انگلیاں اٹھنی شروع ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سارا کا سارا ٹبر جیل میں ہونا چاہئے تھا، گاڈ فادر کیپٹن صفدر اسحاق ڈار اور مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔پاپا اور پپو کو انٹرپول کے زریعے واپس لایا جائے۔پاکستان میں جنگل کا قانون ہے حکومت کہاں نظر ارہی ہے حکومت لندن منتقل ہو چکی ہے ہمارے خرچے پر لندن میں مزے کر رہے ہیں۔وزیر داخلہ خارجہ کے وزیر اور وزیراعظم باہر ہیں اب دو طرح کے قوانین نہیں چلیں گے ن لیگ کا اب فون بھی نہیں سنا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شریفوں کا ٹبر ملک کے لئے خودکش بمبار اور سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں اب پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر بھی دم دما دم مست قلندر ہو گا شریف خاندان فوج کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔شریف خاندان اور پاکستان اکھٹے نہیں چل سکتے ہیں ۔