من پسند لیڈرشپ تیار کرنے کاعمل افسوسناک ہے،ڈاکٹرغلام مجتبیٰ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اپنی مرضی کی لیڈر شپ تیار کرنے کا عمل بہت افسوس ناک ہے۔ گزشتہ 70 سالوں میں ایک بھی وزیر اعظم عوام کے ووٹ سے اقتدار میں نہیں آیا بلکہ پس پردا رہنے والے عناصر نے وزاعظم بنایااور جب ان کی مرضی کی اس کی چھٹی کردی۔انہوں نے کہا کہ نظام کی شفا قت اور غیرجانبدارانہ عمل ہی قوموں کی قسمت بدل دیتا ہے۔ہمارے ہاں ملک میں اپنی مرضی کااحتساب ہورہا ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی، پاکستان میں رہنے والوں سے زیادہ پاکستان سے پیار کرتے ہیں اور ہر وقت اپنے ملک کی فلاح وبہود کے لئے کام کرتے رہتے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ وہ بیرون ملک اپنے وطن کے لئے بھی کام کرتے ہیں۔