قوم نے چیئرمین نیب کی صلاحتیں دیکھ لیں: میاں مقصود

قوم نے چیئرمین نیب کی صلاحتیں دیکھ لیں: میاں مقصود

ملتان (جنرل رپورٹر ) جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ پانامہ(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

میں نواز شریف خاندان کے علاوہ بقیہ کرداروں سمیت حد یبیہ پیپر ملز کے کردار کو بھی کو بھی بے نقاب کیا جائے نیب چیئرمین کی صلاحیت کی جھلک قوم نے دیکھ لی ہے امید ہے تمام کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب ہوگا مردم شماری کے تقاضوں کے مطابق جنگی بنیادوں پر حلقہ بندیا ں کی جائیں نہ کہ حلقہ بندیوں کے معاملے پر عام انتخابات کو التوا ء میں ڈالا جائے سندھ میں کرپشن کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی کلمہ چوک میں دیگر رہنماؤں آصف محمود اخوانی، ملک رمضان، محمد انور گوندل، کنور محمد صدیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا میاں مقصود احمد نے مزید کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی موجودگی میں نہ پہلے ترقی ہو ئی نہ آئندہ ترقی ممکن ہے اگر ملکی ترقی و کوشحالی کے لئے وہ کوئی دعوی کرتے ہیں تو سوائے فریب اور فراڈ کے سوا اور کچھ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم کا پرائمری کی سطح پر جنازہ نکال دیا گیا ہے جس میں مشاہیر کے مضامین نکال دیئے گئے ہیں ایسے محسوس ہوتا ہے کہ پنجاب کے حکمران آنکھیں بند کرکے بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور قوم کی شناخت گم کر رہے ہیں قوم کی شناخت گم کرنا غداری کے مترادف ہے اسی طرح صحت کی حالت یہ ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کی جارہی ہے جہاں پہلے ہی ادویات و سٹاف نہیں ہے جس کی وجہ سے مریض پریشان ہیں تعلیم و صحت کی طرف حقیقی معنوں میں توجہ دی جانی چاہیئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر