رینجرز کی کارروائی ،متحدہ لندن کے 2ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی ( کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے ڈاکس اوربلدیہ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم (لندن) کے 2ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ معلومات پر ڈاکس اور بلدیہ ٹاؤن سے محمد یوسف خان اور خواجہ حارث عرف بابو کو گرفتار کیا گیا ۔ملزمان کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم (لندن)سے ہے ۔ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا ۔ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...