مہنگائی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں: جاوید اختر

مہنگائی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں: جاوید اختر

ملتان(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء رکن قومی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری نے (بقیہ نمبر63صفحہ7پر )

کہا ہے کہ حکومت کی عدم توجہی اور مانیٹرنگ نظام کے غیر فعال ہونے کے باعث گرانفروش مافیا نے مہنگائی کا طوفان برپا کررکھا ہے جس سے عوام کا جینا دو بھر ہو کر رہ گیا ہے جبکہ رہی سہی کسر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے پوری کر دی ہے جس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لے گا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ سے حکمرانوں کے عزائم اور عوام کے مسائل سے ان کی دلچسپی عیاں ہو کررہ گئی ہے اس وقت پوری حکومت نااہل وزیر اعظم کو تحفظ فراہم کرنے میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر