عثمان معظم کے خلاف مقدمات کی سماعت، گواہ پیش کرنے کی مہلت

عثمان معظم کے خلاف مقدمات کی سماعت، گواہ پیش کرنے کی مہلت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاسبان کے رہنما عثمان معظم ودیگر کے خلاف مختلف مقدمات میں رینجرز کو گواہ پیش کرنے کی مہلت دیتے ہوئے 18 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، پولیس مقابلے اور باروردی مواد رکھنے سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت میں مقدمات کے نامزد ملزمان پاسبان کے رہنما عثمان معظم ،عبدالرحمن صدیق ڈاکٹر اکمل وحید عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں آج رینجرز کی جانب سے گواہ پیش کیا گیا۔ رینجرز کے گواہ نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ انکی طبعیت ناساز ہے لہذا انہیں مہلت دی جائے جس پر عدالت نے مہلت کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے مزید کارروائی 18 نومبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ مذکورہ مقدمات میں سعدصدیقی عرف طارق، حمزہ، مسما صبیحہ اسامہ عرف سہیل مفرور ہیں جن کے عدالت کی جانب سے تاحیات ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کئے جاچکے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر