تعلیمی بو ر ڈز کو فنڈز کی فرا ہمی کے انتظا ما ت مکمل ہیں ،جام مہتاب ڈہر

تعلیمی بو ر ڈز کو فنڈز کی فرا ہمی کے انتظا ما ت مکمل ہیں ،جام مہتاب ڈہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صو با ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کو صو بے بھر کے تعلیمی بورڈز کو در پیش مسائل کا اندا زہ ہے اور سر کا ر ی اسکو لز میں نو یں ،دسویں ،گیا ر ھویں اور با ر ھویں جما عتو ں کی انر ولمنٹ کی بنیا د پر متعلقہ تعلیمی بو ر ڈز کو فنڈز جا ر ی کر نے کے انتظا ما ت مکمل کر لئے گئے ہیں ۔یہ با ت آج انہو ں نے سندھ اسمبلی کے اجلا س سے قبل صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے واضح احکا ما ت جا ری کر دیئے ہیں اور کو ئی بھی سر کا ر ی اسکو ل اپنے طلبا ء سے کسی بھی قسم کی فیس مثلا رجسٹریشن ،انر ولمنٹ اور سالا نہ امتحا نی فیس وغیرہ کر نے کے مجا ز نہیں ہیں اور اگر کو ئی ایسا کر رہا ہے تو فوری طو ر پر اس عمل کو روک لے ور نہ سخت کا روائی کی جا ئے گی ۔علا وہ ازیں صو با ئی تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے اسکول کے طلبا ء کو لا نے لیجا نے والی وینز میں غیر معیا ر ی گیس سلینڈرز اورطلبا ء کو گنجا ئش سے زائد سوار کر نے کی خبرو ں کا بھی سخت نو ٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پرا ئیو ٹ انسٹی ٹیوشنز کو کہا ہے کہ وہ نجی اسکولز کی انتظا میہ کو اس با ت کا پا بند بنا ئیں کہ وہ اپنے بچو ں کی زندگیو ں کا تحفظ کو پہلے یقینی بنا ئیں ۔انہو ں نے محکمہ ٹرا نسپو ر ٹ کے حکا م اور ٹریفک پو لیس حکا م سے بھی مذکو رہ صو ر تحا ل کا نو ٹس لینے کی ہدایت کرتے ہو ئے کہا کہ وہ متعلقہ سیفٹی قوا نین پر سختی سے عملدرآمد کروائیں تا کہ کسی نا خو شگوار صو ر تحا ل کا سا منا کر نا پڑ ے ۔