عوام مردم شمار ی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ،محفوظ یار خان

عوام مردم شمار ی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ،محفوظ یار خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام 5نومبر اتوار کو لیاقت آباد نمبر 10میں مردم شماری میں دھاندلی کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان محفوظ یار خان اور کشور زہرا نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے لیاقت آباد کے فردوس شاپنگ سینٹرل ، کپڑا مارکیٹ اور سپرمارکیٹ کے دورے کئے اور عوام میں 5، نومبر کو ہونے والے مظاہرہ کے ہینڈ بل تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم ڈسٹرکٹ سینٹرل کی کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔ اسی طرح رابطہ کمیٹی کے ارکان فیصل سبزواری اور زاہد منصوری نے ڈسٹرکٹ کورنگی میں لانڈھی بابر مارکیٹ ، لانڈھی نمبر 6بسم اللہ مارکیٹ کا دورہ کیا اور عوام کو مظاہرہ میں شرکت کی دعوت دی ۔ اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی عامر معین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات عوامی ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ مردم شماری میں دھاندلی کے خلاف عوام کا اٹھ کھڑا ہونا ہی عوامی مفاد میں ہے

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر