فشرمین کوآپریٹو کے جنرل سیکرٹری عدم ثبوت پر بری

فشرمین کوآپریٹو کے جنرل سیکرٹری عدم ثبوت پر بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری سمیت 3 ملزمان کو عدم ثبوت کی بناپر بری کردیاہے ۔جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کو مبینہ سہولت کاری فراہم کرنے اور بھتہ خوری سے متعلق 3 ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت نے مقدمات میں ملوث فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری سعید بلوچ، مہر بخش اور دل مراد کو مقدمات میں عدم ثبوت کی بنا پر بری کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کردی۔واضح رہے کہ تینوں ملزمان کو لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کی نشان دہی پر رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ملزمان نے جے آئی ٹی میں بھتہ خوری اور مینہ طور پر لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کو رقم فراہم کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ملزمان کے خلاف رینجرز کی گرفتاری کے بعد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر