منی لانڈرنگ کے ملزم کی درخواست ضمانت مستر د

منی لانڈرنگ کے ملزم کی درخواست ضمانت مستر د

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت مستر د کردی ہے ۔جمعرات کو اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت سیشن جج وسطی کی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے منی ایکسچینج کے مالک عدیل کی درخواست ضمانت مسترد کردی،ایف آئی اے نے منی ایکسچینج کے مالک عدیل،کھیپی ہارون تاجر شہزاد غازی ، جاوید اور فیصل کو گرفتار کیا تھا ایف آئی اے کا الزام ہے کہ ملزمان کو عزیز آباد سے گرفتار کیا گیا تھا ،ملزمان سے ساڑھے 8کروڑو سے زائد کی غیر ملکی کانسی برآمد ہوئی ملزمان شہزاد اور جاوید کرنسی بیرون ملک بھیجتے تھے غیرملکی کرنسی عدیل اور کھیپی ہارون کے زریعے یورپ اور عرب ممالک میں بھیجتے تھے ملزمان اب تک اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے بھیج چکے ہیں ملزمان سے 4لاکھ 35ہزار 5سو یورو، 9لاکھ 62ہزار یو اے ای درہم برآمد ہوئے تین لاکھ 61ہزاد پاکستانی رقم بھی برآمد ہوئی،رقم منتقلی میں پی آئی اے کا افسر انور اور رائل سروسز کا عابد بھی شامل ہے ملزمان سے تین معروف برانڈ کے موبائل بھی برآمد کئے گئے اموبائل میں غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کے پیغامات موجود ہیں ملزمان عدالتی تحویل پر جیل میں ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر