مائیکرو سافٹ پاکستان کا ’’ٹیکنالوجی فار گڈ‘‘ پروگرام کا آغاز


کراچی(اسٹا ف رپورٹر) کرہ ء ارض پر ادارے اور ہر شخص کو بااختیار بنانے کے اپنے مشن کے ساتھ مائیکرو سافٹ نے عالمی سطح پر قائم ’’ ٹیکنالوجی فار گڈ‘‘ پروگرام کا پاکستان میں آغازکر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے کوششوں میں مصروف سماجی شعبہ سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کو درپیش ٹیکنالوجی کی رکاوٹوں کا احاطہ کرنا ہے۔ دنیا بھر سے غیر منافع بخش تنظیموں کے محدود وسائل ہوتے ہیں لہذا ان کے لئے یہ انتخاب کرنا مشکل ہوتا ہے کہ وہ آئی ٹی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کریں یا سماجی ترقی اور کمیونٹی سپورٹ کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کریں۔ ’’ٹیکنالوجی فار گُڈ‘‘ پروگرام غیر منافع بخش تنظیموں کو زیادہ بااختیار بنائے گا۔ اس ضمن میں مائیکرو سافٹ ان اداروں کو ان کے مقاصد کی تکمیل میں مدد کیلئے ’’کلاؤڈ‘‘ سروسز اور سافٹ ویئر عطیہ کرے گا۔ یہ پروگرام پائیدار حل کے ساتھ غیر منافع بخش اداروں کے لئے آئی ٹی چیلنجز کو آسان بنانے کا وعدہ کرتا ہے۔ مائیکرو سافٹ اور غیر منافع بخش تنظیمیں موبائل فرسٹ اور کلاؤڈ فرسٹ پلیٹ فارم کی ورائٹی کے ذریعے دنیا بھر کی کمیونٹیز میں شامل ہو سکیں گے اور انہیں مثبت سماجی تبدیلی میں مدد فراہم کریں گے۔ یہ پروگرام سماجی شعبہ کی تنظیموں کو کمیونٹیز میں جہاں وہ خدمات انجام دے رہی ہیں، زیادہ بہتری پر توجہ مرکوز کرنے کے قابل بنائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...