پانچ نومبر کو عوام کا سمندر دکھائیں گے


کراچی(آن لائن )ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ 5 نومبر کو عوام کا سمندر دکھائیں گے۔جامعہ کراچی کے طلبا کو دعوت دیتا ہوں جلسہ میں شرکت کریں۔کسی طبقے کو دیوار سے لگانے کا عمل درست نہیں ۔آج پاکستان بچانے کا چیلنج درپیش ہے ۔ جامعہ کراچی کے شعبہ سوشیالوجی کے تحت نیشنل یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا اس ملک میں دو خاندانوں کا راج ہے یہ ملک500 خاندانوں کی میراث بنا ہوا ہے، الیکشن کمیشن نے کراچی کے ایک کروڑ 40 لاکھ کی فیملی پلاننگ کردی، اداروں کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق بھی کراچی کی آبادی کم از کم ڈھائی کروڑ ہے،ایک کروڑ 40 لاکھ آبادی کو شمار ہی نہیں کیا،جس شہرکی آبادی کو صحیح گنا نہ جائے وہاں معیشت کیا ہوگی، آج بنگلہ دیش کا ٹکا امریکی ڈالر کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کر رہا ہے اور ہمارا روپیہ خاموش ہے۔ کراچی سے 70 فیصد ٹیکس اسلام آباد جاتا ہے اور وہاں سے 5 فیصد واپس ملتا ہے۔سرمایہ کاروں کو یہاں فیکٹریاں لگانے کا کہا جائے ۔
فاروق ستار

مزید : ملتان صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...