دو بار آئین توڑنے والے کا احتساب کیا جائے تو سمجھیں گے کہ انصاف ہو رہا ہے: کیپٹن صفدر

دو بار آئین توڑنے والے کا احتساب کیا جائے تو سمجھیں گے کہ انصاف ہو رہا ہے: ...
دو بار آئین توڑنے والے کا احتساب کیا جائے تو سمجھیں گے کہ انصاف ہو رہا ہے: کیپٹن صفدر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ دو بار ملک کا آئین توڑنے والے کا بھی احتساب کیا جائے تو پھر سمجھیں گے کہ انصاف ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر احتساب عدالت پہنچے جبکہ کیپٹن (ر) صفدر علیحدہ گاڑی میں ان سے کچھ دیر پہلے احتساب عدالت پہنچے۔ کمرہ عدالت میں داخل ہوتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی آمر پرویز مشرف کو بھی ہماری طرح کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، اگر دو بار ملک کا آئین توڑنے والے کا بھی احتساب کیا جائے تو پھر سمجھیں گے کہ انصاف ہو رہا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں