پی سی بی نے سرفراز احمد کا بڑا نقصان کر دیا، ایسا کام ہو گیا کہ کپتان نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا، جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

پی سی بی نے سرفراز احمد کا بڑا نقصان کر دیا، ایسا کام ہو گیا کہ کپتان نے ...
پی سی بی نے سرفراز احمد کا بڑا نقصان کر دیا، ایسا کام ہو گیا کہ کپتان نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا، جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نیشنل ٹی 20 کپ میں شرکت کی ہدایت کے باعث قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی فرنچائز کھلنا ٹائٹنز کیساتھ معاہدہ ختم ہو گیا ہے جبکہ کئی دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے بڑی رقم سے محروم ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔چین نے مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی بھارتی قرار داد ویٹو کردی

بی پی ایل کا پانچویں ایڈیشن 5 نومبر سے شروع ہوا ہے جو 12 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں 7 ٹیمیں مدمقابل ہوں گے جبکہ پاکستان کے تقریباً 20 سے زائد کھلاڑی بھی اس لیگ کا حصہ ہیں جنہیں مختلف ٹیموں کی جانب سے خریدا گیا ہے مگر ان کی ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شریک ہونے کا کہا ہے جو 11 نومبر سے شروع ہو گا اور سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل ایسے کھلاڑی جن کا بی پی ایل سے معاہدہ ہے، انہیں 17 نومبر کے بعد بی پی ایل میں شرکت کی اجازت ہو گی تاہم اگر ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا تو پھر یہ کھلاڑی شائد بنگلہ دیش جا ہی نہ سکیں۔

نجی ٹی ٹی وی جیو نیوز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بی پی ایل فرنچائز کھلنا ٹائٹنز نے سرفراز احمد کیساتھ معاہدہ ختم کر دیا ہے کیونکہ ان کے پاس کوئی دوسرا وکٹ کیپر نہیں ہے۔ سرفراز احمد اب اپنے شیڈول کے مطابق کسی دوسری فرنچائز سے بات چیت کریں گے تاکہ جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے۔

بی پی ایل ٹیم کومیلا وکٹورینز نے شعیب ملک، رومان رئیس، حسن علی، عمران خان جونیئر اور فہیم اشرف کو خرید رکھا ہے جن میں سے چار کھلاڑی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقل ممبر ہیں اور صرف عمران خان جونیئر ہی ایسے کھلاڑی ہیں جو بی پی ایل کھیلنے کیلئے دستیاب ہوں گے۔

راج شاہی کنگز نے محمد سمیع، اسامہ میر اور رضا علی ڈار کے ساتھ معاہدہ کر رہا ہے اور یہ تینوں کھلاڑی نیشنل ٹی 20 کپ کے بعد ہی بی پی ایل میں شریک ہوں گے۔ چٹاگانگ وائکنگز نے مصباح الحق اور یاسر عرفات کیساتھ معاہدہ کر رکھا ہے اور یہ دونوں کھلاڑی ہی دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سپریم کورٹ کے ججز نے ریمارکس دیے کہ کیس کرپشن کا نہیں ،پتہ نہیں کس لیے سزا بھگت رہا ہوں :نواز شریف

ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے شاہد آفریدی، محمد عامر اور شاہین آفریدی کیساتھ معاہدہ کر رہے ہیں جن میں سے صرف شاہد آفریدی ہی مکمل لیگ کھیلنے کیلئے دستیاب ہوں گے۔ بابر اعظم، عثمان شنواری اور فخرزمان، کا معادہ سلہٹ سکسرز کیساتھ ہے اور یہ تینوں کھلاڑی بی پی ایل کے ابتدائی میچوں میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

مزید : کھیل