محمد حفیظ کا باﺅلنگ ٹیسٹ ہو گیا، رپورٹ کا کیا بنا؟ جان کر آپ کے ہاتھ بھی دعا کیلئے بلند ہو جائیں گے

محمد حفیظ کا باﺅلنگ ٹیسٹ ہو گیا، رپورٹ کا کیا بنا؟ جان کر آپ کے ہاتھ بھی دعا ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون آل راﺅنڈ محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ لے لیا گیا ہے۔ محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن گزشتہ مہینے سری لنکا کیخلاف ابوظہبی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں رپورٹ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔چین نے مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی بھارتی قرار داد ویٹو کردی

آل راﺅنڈر نے آئی سی سی کے قوانین کے مطابق لوف بوروف یونیورسٹی لیبز میں ٹیسٹ دیا جو 90 منٹ تک جاری رہا اور اس دوران انہیں 24 گیندیں کروانے کو کہا گیا۔ ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ 14 روز کے اندر پی سی بی اور آئی سی سی کو بھیج دی جائے گی اور اس عرصے میں انہیں کسی بھی انٹرنیشنل میچ میں باﺅلنگ کی اجازت ہو گی۔

محمد حفیظ پرامید ہیں کہ ان کا ایکشن کلیئر ہو جائے گا، ان کا کہناتھا ”انشاءاللہ، میں بہت پراعتماد ہوں کہ ٹیسٹ کلیئر ہو گا، جیسا کہ میں پہلے ایکشن پر پابندی کے بعد اپنائے گئے دوسرے ایکشن سے ہی باﺅلنگ کر رہا ہوں۔“

واضح رہے کہ محمد حفیظ پر پہلی مرتبہ دسمبر 2014ءمیں پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد تبدیل شیدہ ایکشن پاس ہونے پر اپریل 2015ءمیں انہیں دوبارہ باﺅلنگ کی اجازت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سپریم کورٹ کے ججز نے ریمارکس دیے کہ کیس کرپشن کا نہیں ،پتہ نہیں کس لیے سزا بھگت رہا ہوں :نواز شریف

دوسری مرتبہ جون 2015ءمیں گالے ٹیسٹ کے دوران ایکشن رپورٹ ہونے پر انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ 17 نومبر 2016ءکو نیشنل کرکٹ سینٹر برسبین میں ان کے نئے ایکشن کا ٹیسٹ ہوا اور قانونی قرار پایا جس پر انہیں ایک مرتبہ پھر باﺅلنگ کرنے کی اجازت دیدی گئی۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...