کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائے ،نیب کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائے ،نیب کی اسلام ...
 کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائے ،نیب کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دامادریٹائرڈ کیپٹن صفدر کی ضمانتی مچلکوں پر رہائی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔تفصیل کے مطابق ائیر پورٹ سے گرفتاری کے بعد ریٹائرڈکیپٹن صفدر کو احتساب عدالت کی جانب سے رہا کیے جانے کے خلاف نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گرفتاری کے بعد ملزم کی رہائی کا حکم عدالت عالیہ دے سکتی ہے ،احتساب عدالت کو ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کو جیل بھیجنا چاہیے تھا۔نیب نے استدعا کی کہ کیپٹن صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائے ۔واضح رہے کہ ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کو لندن سے وطن واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا جس پر احتساب عدالت نے 9اکتوبر کو انہیں ضمانتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا تھا ۔

مزید : قومی