چند سفارتخانے پاکستان میں خفیہ فون ٹیپ کر رہے ہیں: ذرائع

چند سفارتخانے پاکستان میں خفیہ فون ٹیپ کر رہے ہیں: ذرائع
چند سفارتخانے پاکستان میں خفیہ فون ٹیپ کر رہے ہیں: ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چند غیر ملکی سفارتخانے اور غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز اب بھی پاکستان میں اہم حکومتی عہدیداروں کی موبائل فون کالز خفیہ طور پر مانیٹر کر رہی ہیں, اہم حکومتی عہدیداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ و ہ سرکاری معاملات پر گفتگو کیلئے موبائل فون کے بجائے لینڈ لائن فون استعمال کریں تاکہ جاسوسی سے بچا جا سکے۔

روزنامہ نوائے وقت کے ذرائع کے مطابق اہم حکومتی عہدیداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ٹویا تھری جی کے بجائے 4 جی نیٹ ورک استعمال کریں اور اس حوالے سے حفاظتی اقدامات کریں ,پاکستان میں غیر ملکی سفارتخانوں کی جانب سے فون ٹیپ کرنے کا ایشو کافی پرانا ہے۔ ایک ٹیلی کام کمپنی کے عہدیدار کا کہنا ہے ٹو جی کے مقابلے میں 4 جی نیٹ ورک زیادہ مضبوط ہے۔

مزید :

اسلام آباد -