عمران نذیر ایک مرتبہ پھر ٹیم کا حصہ بن گئے، پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دھواں دار بلے بازی سے شہرت رکھنے والے کرکٹر عمران نذیر ایک مرتبہ پھر واپسی کیلئے تیار ہیں اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں چھکے، چوکے لگا کر شائقین کے دلوں کو گرماتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پی سی بی نے سرفراز احمد کا بڑا نقصان کر دیا، ایسا کام ہو گیا کہ کپتان نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا، جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز نے عمران نذیر کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2014ءمیں 35 سالہ عمران نذیر کے سر پر گیند لگا تھا جس کے باعث وہ کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سپریم کورٹ کے ججز نے ریمارکس دیے کہ کیس کرپشن کا نہیں ،پتہ نہیں کس لیے سزا بھگت رہا ہوں :نواز شریف
انہوں نے اپنا آخری ٹی 20 میچ 2012ءمیں کھیلا تھا تاہم اب انہیں پی ایس ایل کی صورت میں ایک ایسا پلیٹ فارم میسر آ گیا ہے جہاں وہ عمدہ کاکردگی دکھا کر ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں شامل ہونے کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...