ڈیفنس: ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی جانیوالی خاتون کا قاتل شوہر نکلا، ملزم گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک) ڈیفنس اے کے علاقہ میں ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی جانے والی خاتون کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ہے ہلاک ہونے والی خاتون ناصرہ شیخوپورہ کی رہائشی تھی۔پولیس نے شوہر علی رضا کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی  تو معلوم ہو اکہ علی رضا اور ناصرہ نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔اب ان میں جھگڑا چل رہا تھا۔جس پرمقتولہ ناصرہ نے شیخوپورہ میں عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعوی دائر کر رکھا تھا۔اس کے خاوند علی رضا نے عمر نامی شخص کے گمشدہ کارڈ پر ہوٹل میں کمرہ بک کرایا تھا اور وہاں ناصرہ کو زہریلی شے کھلا کر قتل کر دیا تھا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...