نیب حکومتی ایما پر میرے خلاف تحقیقات شروع کر رہا ہے: علیم خان

نیب حکومتی ایما پر میرے خلاف تحقیقات شروع کر رہا ہے: علیم خان
نیب حکومتی ایما پر میرے خلاف تحقیقات شروع کر رہا ہے: علیم خان

  

لاہور (ویب ڈیسک)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے اپنے خلاف نیب کی تحقیقات کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے لاہور میں 2010میں ایک منظور شدہ ہاﺅسنگ سوسائٹی خریدی جس کے پاس ہر طرح کی منظوری اور این او سی موجود تھے اور 2015تک وفاقی یا پنجاب حکومت اور کسی اور ادارے کو اس میں کوئی نقص نظر بھی نہیں آیا البتہ جب میں نے2015میں ایاز صادق کے خلاف قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تو اس کے بعد حکومتی ایماءپر میرے خلاف اسی ہاﺅسنگ سوسائٹی کو بنیاد بنا پر نیب نے تحقیقات شروع کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ نے ہمارے رجوع کرنے پر نہ صرف یہ سارے نوٹس معطل کیے بلکہ یہ بھی قرار دیا کہ یہ سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ و ہ گزشتہ10برسوں سے اپوزیشن میں ہیں جبکہ میاں شہباز شریف انہی 10برس سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہیں اگر میں قبضہ گروپ تھا تو میرے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب نے کیوں کوئی کارروائی نہیں کی؟ جن کے کرتوت ساری دنیا دیکھ چکی ہے، عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ نواز لیگ کی حکومت نے سیاسی مخالفت پر ایس ای سی پی اور ایل ڈی اے سے کارروائی کروائی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے مئیر کو کون نہیں جانتا جو ایاز صادق کے کوآرڈینیٹر تھے اور انہوں نے ہی ایل ڈی اے کو میرے خلاف درخواست دی ہے عبدالعلیم خان نے دوٹوک انداز میں کہا کہ وہ کل عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے آج بھی کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

مزید : لاہور