مفتی عبدالقوی ملک اسحاق والی کوٹھڑی میں بند

مفتی عبدالقوی ملک اسحاق والی کوٹھڑی میں بند
مفتی عبدالقوی ملک اسحاق والی کوٹھڑی میں بند

  

ملتان (ویب ڈیسک) مفتی عبدالقوی کو سنٹرل جیل میں ملک اسحاق اور جمشید دستی والی کوٹھڑی میں بند کردیا گیا۔ مقامی اخبار کے مطابق مفتی عبدالقوی کو سنٹرل جیل میں منتقل کرنے کے بعد سکیورٹی رسک ہونے کی بنا پر ہائی سکیورٹی جیل کےو ارڈ نمبر دو میں چند ماہ قبل ایم این اے جمشید دستی نے بھی اس کوٹھڑی میں اپنی اسیری کے دن گزارے تھے۔ اخبار کے مطابق گھر سے کھانا نہ آنے کی وجہ سے مفتی عبدالقوی نے ناشتہ اور دوپہر کا کھانا جیل کا ہی کھایا، مفتی عبدالقوی نے ہائی سکیورٹی جیل کے وارڈ نمبر دو کی مسجد میں پانچوں نمازیں ادا کیں اور زیادہ وقت وہ تسبیح پڑھتے رہے۔

مزید : ملتان