لڑکی نے ملزم کی معافی قبول کرلی، صنفی تشدد کورٹ نے پہلا کیس نمٹادیا

لڑکی نے ملزم کی معافی قبول کرلی، صنفی تشدد کورٹ نے پہلا کیس نمٹادیا
لڑکی نے ملزم کی معافی قبول کرلی، صنفی تشدد کورٹ نے پہلا کیس نمٹادیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کی پہلی صنفی تشدد کورٹ نے پہلا کیس نمٹادیا،عدالت نے فریقین کے درمیان صلح ہونے پر ملزم کو بری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹادیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ ماہ تشدد زدہ خواتین کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی کے لئے ماڈل کورٹ قائم کی تھی۔ صنفی تشدد کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی نے فریقین کے درمیان صلح ہونے پر ملزم کو بری کرنے کا حکم دیا۔ ملزم احسان پر ماہ نور کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام عائد تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھ تھا۔ ماہ نورنے عدالت کے روبرو پیش ہوکر ملزم کو معاف کرنے کا بیان قلمبند کروایا۔

مزید : لاہور