وزیراعظم ہاﺅس، مریم کے لیٹر ہیڈ پر نوکری کا جھانسہ دینے والا گرفتار

وزیراعظم ہاﺅس، مریم کے لیٹر ہیڈ پر نوکری کا جھانسہ دینے والا گرفتار
وزیراعظم ہاﺅس، مریم کے لیٹر ہیڈ پر نوکری کا جھانسہ دینے والا گرفتار

  

کراچی (ویب ڈیسک) حساس اداروں اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے وزیراعظم ہاﺅس اور مریم نواز کے جعلی لیٹر ہیڈ پر شہریوں کو نوکریوں کا جھانسہ دینے والے گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم سے لیٹر ہیڈ، سرکاری ہسپتالوں کی میڈیکل رپورٹس، مختلف وفاقی اداروں کی مہریں بھی برآمد کرلی گئیں۔ ملزم کو تفتیش کے لئے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ مقامی اخبار کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ڈیفنس میں مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کے بعد ممتاز نامی ملزم کو کلفٹن سے گرفتار کرلیا۔ اسلام آباد میں ملزم کے خلاف تحریری درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس گروہ نے کراچی، پشاور، لاہور، کوئٹہ میں اپنے دفاتر بھی قائم کررکھے ہیں۔

مزید : کراچی