سعودی عرب، ترکی کا ضامن بننے سے انکار، نواز شریف ناکام واپس لوٹے: تحریک انصاف

سعودی عرب، ترکی کا ضامن بننے سے انکار، نواز شریف ناکام واپس لوٹے: تحریک انصاف
سعودی عرب، ترکی کا ضامن بننے سے انکار، نواز شریف ناکام واپس لوٹے: تحریک انصاف

  

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ قوم نے آنیاں جانیاں دیکھ لیں اب اڈیالہ بھرتے دیکھنے کا وقت آ گیا ہے ، نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی کا موسم ختم، قید و بند کا موسم لوٹ آیا، قوم نے آنیاں جانیاں دیکھ لیں اب اڈیالہ بھرتے دیکھنے کا وقت آ گیا، نواز شریف ناکام وطن واپس لوٹے، سعودی عرب، ترکی نے ضامن بننے سے انکار کر دیاہے ، نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان محفوظ راستے کی بجائے قوم سے معافی مانگے، قانون کے تابع لائے، محاذ آرائی ملک کے ساتھ ساتھ خود شریف خاندان کیلئے ٹھیک نہیں،حدیبیہ کھلتے ہی نا اہلی کی سزا شہباز شریف پر بھی لٹکنے لگی ہے۔

مزید : لاہور