سرائے سدھو تعلقات کا شبہ، لڑکے کی بہن اغوا، برہنہ ویڈیو بنالی

سرائے سدھو تعلقات کا شبہ، لڑکے کی بہن اغوا، برہنہ ویڈیو بنالی
سرائے سدھو تعلقات کا شبہ، لڑکے کی بہن اغوا، برہنہ ویڈیو بنالی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سرائے سدھو (ویب ڈیسک)موضع باگڑسرگانہ کی بستی لودھی شہید میں مبینہ طور پر 8 مسلح افرا دنے ناجائز تعلقات کے شبہ میں لڑکے کی 15 سالہ کنواری بہن کو اٹھا کر زیادتی کی کوشش کی اور برہنہ کرکے ویڈیو بنا لی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیلئے چھاپے شروع کردئیے ہیں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق بستی کے رہائشی لال خان مغل کو برادری کے نوجوان ہارون ولد محمد رمضان مغل پر شبہ تھا کہ ہارون کے اس کے نابینا بھائی حافظ محمد فرید کی بیٹی مسرت کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ لال مغل شکایت لے کر ہارون کے گھر گیا کہ بیٹے کو سمجھاﺅ مگر ہارون کی والدہ شہناز مائی نے لال مغل کو بے عزت کرکے گھر سے نکال دیا۔ ہارون نے مسرت کو موبائل فون لے کر دیا، معلوم ہونے پر محمد رمضان بیٹے کی غلطی کی معافی مانگنے لال مغل کے پاس گیا اور بدلہ دینے کیلئے خود کی بیٹی لال مغل کے حوالے کرنے کو کہا ,اگلے روز دن دہاڑے ساتھیوں بلال، شکیل، اسماعیل، جہانگیر، ابرار، عبدالشکور جو کہ آتشیں اسلحہ اور ڈنڈے سوٹوں سے مسلح تھے، نے محمد رمضان کے گھر دھاوا بول دیا اور ہارون کی 15 سالہ کنواری بہن کو اٹھالیا اور خالی مکان میں لے جاکر برہنہ کردیا اور ویڈیو بناتے رہے، زیادتی کی کوشش کی، پولیس تھانہ سرائے سدھو نے متاثرہ کی والدہ شہناز مائی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ بجرم 376 ت پ 511 ت پ 342 ت پ مقدمہ درج کرلیا۔ متاثرہ خاندان کو سپورٹ کرنے پر ملزم بلال نے علاقے کی بااثر شخصیات کو بھیڑ بکریوں کا ریوڑ بیچ کر انجام کو پہنچانے کی بڑھکیں ماریں۔

مزید : جرم و انصاف