فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بھارتیوں کے دل توڑ دئیے، ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر سنی لیونی خوشی سے اچھل پڑیں گی کیونکہ۔۔۔

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بھارتیوں کے دل توڑ دئیے، ایسا اعلان کر ...
فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بھارتیوں کے دل توڑ دئیے، ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر سنی لیونی خوشی سے اچھل پڑیں گی کیونکہ۔۔۔

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فحش فلموں کی سابق اداکارہ اور سپورٹس جرنلسٹ میا خلیفہ کی بالی ووڈ میں انٹری کی خبریں آئیں تو بھارتی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے کہ سنی لیونی کے بعد وہ اب ایک اور ”اعلیٰ“ اداکارہ کو اپنی انڈسٹری پر راج کرتا دیکھ پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پی سی بی نے سرفراز احمد کا بڑا نقصان کر دیا، ایسا کام ہو گیا کہ کپتان نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا، جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

اگر ان کی ساری خوشی دھری کی دھری رہ گئی ہے کیونکہ میا خلیفہ کے ترجمان نے ایسی تمام خبروں کو ’بکواس‘ قرار دیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق میا خلیفہ بالی ووڈ کی کسی بھی فلم میں کام نہیں کر رہیں۔

واضح رہے کہ یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ فحش فلموں کی سابق اداکارہ ”مالیالم“ زبان کی فلم ”چنکز، دی کنکلوژن“ کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں داخل ہو رہی ہیں۔ تاہم میا خلیفہ کے مداحوں کو یہ سن کر افسوس ہو گا کہ وہ سنی لیونی کے نقش قدم پر چلنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سپریم کورٹ کے ججز نے ریمارکس دیے کہ کیس کرپشن کا نہیں ،پتہ نہیں کس لیے سزا بھگت رہا ہوں :نواز شریف

2012ءمیں فحش فلموں کی سابق اداکارہ سنی لیونی نے بالی ووڈ فلم ”جسم 2“ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کے مقابل رندیپ ہودا نے ہیرو کا کردار نبھایا تھا۔

مزید : تفریح