جمہوریت کی خاطر پہلے نوازشریف کو ایک بار بچایا تھا لیکن اب کسی صورت نہیں بچائیں گے:خورشید شاہ

جمہوریت کی خاطر پہلے نوازشریف کو ایک بار بچایا تھا لیکن اب کسی صورت نہیں ...
جمہوریت کی خاطر پہلے نوازشریف کو ایک بار بچایا تھا لیکن اب کسی صورت نہیں بچائیں گے:خورشید شاہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی مشکلات کا ملبہ جمہوریت پر نہ ڈالیں ،جمہوریت کی خاطر پہلے نوازشریف کو ایک بار بچایا تھا لیکن اب کسی صورت نہیں بچائیں گے۔احتساب عدالت کے باہرنوازشریف کی جانب سے آصف علی زرداری کے خلاف بیان پر خورشید شاہ کا سخت ردعمل سامنے آ گیا۔ انہوں نے کہا نوازشریف وہ دن یاد کریں جب زرداری سے ملاقات سے انکار کیا تھا، انہوں نے بھی کسی کو خوش کرنے کیلئے ملاقات نہیں کی تھی، یہ مکافات عمل ہے۔ خورشید شاہ نے کہامیاں صاحب جمہوریت کو مشکل میں آنے سے بچائیں اور اپنے اداروں سے تصادم کے اقدام پر نظر ثانی کریں۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے باہر میڈ یا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آصف علی زرداری کسی کو خوش کرنے کے لیے مجھے گالیاں دے رہے ہیں ۔

مزید : قومی