پاکستان کے خلاف سازش ناکام، چین نے بھات کے آنسو نکال دیے
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے بھارت کی مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دلوانے کی قرار داد ایک بار پھر ویٹو کردی جس کے باعث انڈیا کو عالمی سطح پر سخت ہزیمت اٹھانا پڑی ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ملنے والی ناکامی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف ایک ملک نے عالمی اتفاق رائے کو مسترد کرتے ہوئے مولانا مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دینے کی مخالفت کردی جس پر ہمیں ایک بار پھر شدید مایوسی ہوئی ہے۔ بھارت اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دہرا معیار اپنانے کے باعث عالمی برادری کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان کا شناختی کارڈ حاصل کرنے والا چینی شخص کون ہے؟ حقیقت جان کر ہرپاکستانی دنگ رہ جائے گا
چین کے دفتر خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے قواعد و ضوابط موجود ہیں اور چین اس بات کی توقع رکھتا ہے کہ سلامتی کونسل کی متعلقہ کمیٹی ان اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے طے شدہ اصولوں کے تحت کام کرے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:چین نے مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی بھارتی قرار داد ویٹو کردی