معروف بھارتی اداکارنے خودکشی کی دھمکی دےدی

معروف بھارتی اداکارنے خودکشی کی دھمکی دےدی
معروف بھارتی اداکارنے خودکشی کی دھمکی دےدی

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے متنازع اداکارکمال آرخان نے ٹوئٹر اکائونٹ بحال نہ کیے جانے پر خود کشی کی دھمکی دے دی۔بالی ووڈ کے بدنام اور متنازعہ اداکار کمال آر خان آئے روز سوشل میڈیا پر فلموں اور اداکاروں کے متعلق اپنے خود ساختہ تجزیوں اور تبصروں کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ”سیکریٹ سپر سٹار“کے کلائمکس سے متعلق منفی اورطنزیہ اندازمیں تبصرہ کیا تھا۔

فلم سے متعلق ہرزہ سرائی کرنے پرعامر خان نے ان کے خلاف شکایت کی تھی جس کے نتیجے میں ان کا ٹوئٹراکائونٹ معطل کردیا گیا تھا۔ اکائونٹ معطل ہونے پرکے آر کے بہت زیادہ سیخ پا ہوئے تھےاورٹوئٹرانتظامیہ سےاکائونٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم انتظامیہ کی جانب سے ان کے مطالبے پرکوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا گیا۔لہٰذا کے آر کے نے اپنے دوسرے ٹوئٹر اکائونٹ پرلکھا ہے کہ پہلے تو ٹوئٹرانتظامیہ نے ان پرلاکھوں روپے کا جرمانہ عائد کردیا اور پھراچانک اکائونٹ بند کردیا۔ ٹوئٹرانتظامیہ نے ان کے ساتھ دھوکا کیا ہے جس کی وجہ سے وہ سخت ذہنی دبائو کا شکار ہیں۔

کے آرکے نے ٹوئٹرانڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اکائونٹ 15 دن کے اندر اندر بحال کیا جائے۔ اگرایسا نہ کیا گیا تومیں خودکشی کرلوں گا اور میری موت کے ذمے دار یہ تمام لوگ ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کے آر کے نے عامر خان کی شکایت پر اکائونٹ بند کیے جانے پر چراغ پاہوتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بہت ساراوقت اور پیسہ خرچ کرکے ٹوئٹر پر60 لاکھ کے قریب فالوورز بنائے ہیں لہٰذا اگر ان کا اکاو¿نٹ بحال نہ کیا گیا تو وہ عدالت جائیں گے۔

مزید : تفریح