سابق کاتالان نائب صدر جونکیرہ سمیت 7 برطرف وزراء کو جیل بھیج دیا گیا

سابق کاتالان نائب صدر جونکیرہ سمیت 7 برطرف وزراء کو جیل بھیج دیا گیا

بارسلونا (غفور احمد قریشی ) قومی ہائی کورٹ کی جج کارمن لامیلہ نے عدالت میں پیش ہونیوالے سابق کاتالان حکومت کے نائب صدر جونکیرہ سمیت 7 برطرف وزراء کو جیل بھیج دیا ہے جبکہ سپین سے بھاگ جانے والے سابق صدر پوئجدیمونٹ کی گرفتاری کیلئے سپین کے پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت میں انٹرنشنل وارنٹ گرفتاری کی درخواست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپین کے صوبے کاتالونیا میں آرٹیکل 155 کے نفاز اور کاتالان پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد برطرف حکومت (جس نے سپین سے یک طرفہ آزادی کا اعلان کر دیا تھا ) پر بغاوت، ملک میں فسادات اور فنڈز کے غلط استعمال کے چارجز لگائے گئے ہیں -واضح ہو کہ سابق کاتالان حکومت کے برطرف صدر پوئجدیمونٹ سپین سے فرار ہو کر بیلجیم چلے گئے ہوئے ہیں ،قومی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کیخلاف کاتالونیا بھر میں غم و غصہ کے اظہار کیا جا رہا ہے ،کاتالان سوشلسٹ پارٹی فیصلے کو غیر مناسب قرار دے دیا ہے جبکہ ایک اور سیاسی پارٹی پودیموس نے گرفتاریوں کو "سیاسی قیدی" قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ہے

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...