پاکستان میں اسامہ بن لادن کی کون مدد کر رہا تھا؟ ایبٹ آباد سے ملنے والی دستاویزات میں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

پاکستان میں اسامہ بن لادن کی کون مدد کر رہا تھا؟ ایبٹ آباد سے ملنے والی ...
پاکستان میں اسامہ بن لادن کی کون مدد کر رہا تھا؟ ایبٹ آباد سے ملنے والی دستاویزات میں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مغربی دنیا میں بالعموم اوردشمن قوتوں کی جانب سے بالخصوص پاکستان کے خلاف اسامہ بن لادن کے حوالے سے پراپیگنڈا کیا جاتا ہے اور الزام لگایا جاتا ہے کہ اسے پاکستان نے کئی سال تک پناہ دیے رکھی ، لیکن اب سی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والی دستاویزات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسامہ بن لادن اپنے طور پر ایبٹ آباد میں رہ رہا تھا اور پاکستانی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کو اس بارے میں کچھ خبرنہیں تھی۔

’13 سال کی عمر میں اسامہ بن لادن کو برطانیہ میں اس جگہ لیجایا گیا جو اس کی مغربی دنیا سے نفرت کی بنیاد بنا‘ اسامہ بن لادن کو دراصل مغربی ممالک سے کیا مسئلہ تھا؟ کئی دہائیوں بعد بالآخر اصل حقیقت سامنے آگئی

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے ایبٹ آباد کمپلیکس میں آپریشن کے دوران 4 لاکھ 70 ہزار دستاویزات قبضے میں لی گئی تھیں جن میں سے کچھ کی تفصیلات شیئر کی گئی ہیں۔ منظر عام پر آنے والی نئی دستاویزات میں اسامہ بن لادن کے بچوں کی کچھ ویڈیوز شامل ہیں ، ان میں اسامہ بن لادن کے ایران کے ساتھ روابط کا بھی ذکر ملتا ہے لیکن اس کے پاکستان کے ساتھ روابط کا کہیں ذکر موجود نہیں ہے جو موجودہ حالات میں پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے۔

اسامہ بن لادن کو سب سے زیادہ کونسی فلم پسند تھی؟ ایبٹ آباد کمپاﺅنڈ سے ملنے والی دستاویزات میں ایسا انکشاف کہ امریکی بھی حیران پریشان رہ گئے

نیو یارک ٹائمز کے مطابق اسامہ بن لادن کے انتہائی قریبی ساتھی کے موبائل فون کے ڈیٹا کاجائزہ لیا گیا تو اس میں یہ بات سامنے آئی کہ اس کا حرکتہ المجاہدین کے ساتھ قریبی رابطہ تھا ، یہ تنظیم پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں کرتی ہے اور اس پر پاکستان میں پابندی عائد ہے۔

ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ سے کون کونسی ویڈیوز ملی تھیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں، جان کر پوری دنیا دنگ رہ گئی، یہ تو کسی نے بھی نہ سوچا تھا کہ۔۔۔

القاعدہ کی جانب سے پاکستان میں بدامنی پھیلانے والے گروپوں کی حمایت کے بھی شواہد ملے ہیں جبکہ ان دستاویزات میں پاکستان کی 9/11 کے حملہ آوروں کے خلاف کارروائیوں کا بھی ذکر ملتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی