” کیا آپ نے شادی کے بغیر ازدواجی تعلقات کے بارے میں سوچا ہے؟“عرب ملک کی خاتون میزبان نے دوران پروگرام ایسی فحش باتیں کردیں جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )مصری عدالت نے خاتون میزبان کو دوران پروگرام فحش گفتگو کرنے پر کڑ ی سزا سنا دی ،خاتون میزبان کو دوران پروگرام شادی کے بغیر حاملہ بننے کے طریقے بتانے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی ۔
تفصیل کے مطابق مصر کے النہار ٹی وی کے ایک پروگرام کی میزبان دعا صلاح نے دوران پروگرام لوگوں سے پوچھا ”کیا آپ نے شادی کے بغیر ازدواجی تعلقات کے بارے میں سوچا ہے؟ “۔اس دوران انہوں نے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عورتوں کو مختصر عرصے کے لیے شادی کرنی چاہیے اور بچے پیدا ہونے کے بعد طلاق لے لینی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عورت کو چاہیے کہ وہ شوہر کو مختصر عرصے کے لیے شادی کرنے کا معاوضہ دے ۔اس فحش گفتگو پر مصری عدالت نے دعا صلاح کو عوام کا اخلاق خراب کرنے کا مجرم قرار دے کر تین برس قید اور10 ہزار مصری پاونڈ جرمانہ عائد کیا ۔مصری حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پروگرام سے مصری زندگی کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔
مزید خبریں :ریاض میں شراب کی فیکٹری پکڑی گئی

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...