نوازشریف بتائیں آصف زرداری کس کو خوش کر رہے ہیں؟ انہیں ہر پردے کے پیچھے بھوت نظر آتا ہے: اعتزاز احسن

نوازشریف بتائیں آصف زرداری کس کو خوش کر رہے ہیں؟ انہیں ہر پردے کے پیچھے بھوت ...
نوازشریف بتائیں آصف زرداری کس کو خوش کر رہے ہیں؟ انہیں ہر پردے کے پیچھے بھوت نظر آتا ہے: اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن سابق وزیر اعظم نواز شریف پر برس پڑے، کہا کہ نوازشریف بتائیں آصف زرداری کس کو خوش کر رہے ہیں؟ نوازشریف کے ساتھ مل بیٹھنا مشکل ہوگیا ہے ، وہ خود مشکل میں ہیں ،جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔
نواز شریف کے بیان پرسینیٹراعتزازاحسن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہر صوبے میں ان کی حکومت ہے اور کہتے ہیں کہ سازش ہو رہی ہے، حکومت ان کی اپنی ہے تو جمہوریت کو کس سے خطرہ ہے، نواز شریف مشکل میں ہیں ،جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ہر پردے کے پیچھے بھوت نظر آتے ہیں ،کہتا رہا ہوں کہ نواز شریف شیڈو باکسنگ کررہے ہیں۔ وہ بتائیں کہ آصف زرداری کس کو خوش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کسی اور کو خوش کرنے کیلئے انہیں گالیاں دے رہے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -