کیا آپ بھی واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے اور موصول کرنے سے قاصر ہیں؟ حقیقت سامنے آ گئی جو آپ کیلئے جاننا بہت ضروری ہے کیونکہ۔۔۔

کیا آپ بھی واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے اور موصول کرنے سے قاصر ہیں؟ حقیقت سامنے ...
کیا آپ بھی واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے اور موصول کرنے سے قاصر ہیں؟ حقیقت سامنے آ گئی جو آپ کیلئے جاننا بہت ضروری ہے کیونکہ۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت سمیت مختلف یورپی ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر ہونے کے چند گھنٹوں بعد بحال ہونا شروع ہو گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران نذیر ایک مرتبہ پھر ٹیم کا حصہ بن گئے، پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

تفصیلات کے مسابق پاکستان اور بھارت سمیت مختلف یورپی ممالک میں آج صبح سے واٹس ایپ سروس ڈاﺅن تھی جس کے باعث صارفین کو پیغامات بھیجنے اور موصول کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ یہ سروس پاکستان، بھارت، ملائیشیا، ترکی، سپین سمیت مختلف افریقی ممالک میں متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔محمد حفیظ کا باﺅلنگ ٹیسٹ ہو گیا، رپورٹ کا کیا بنا؟ جان کر آپ کے ہاتھ بھی دعا کیلئے بلند ہو جائیں گے

ذرائع کے مطابق واٹس ایپ سروسز بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں اور جلد ہی تمام ممالک میں یہ سروسز مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ سروسز میں خلل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی جبکہ رواں سال یہ تیسرا موقع ہے جب واٹس ایپ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ اس سے قبل مئی اور ستمبر میں بھی یہ سروس ڈاﺅن ہوئی تھی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی