”حسن علی سے مجھے ۔۔۔“قومی ٹیم کے سٹار باولر محمد عامر نے ایسا بیان دے دیا کہ جان کر حسن علی بھی حیران رہ جائیں گے

”حسن علی سے مجھے ۔۔۔“قومی ٹیم کے سٹار باولر محمد عامر نے ایسا بیان دے دیا کہ ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی سربراہی میں شاہینوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور اب پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جس میں اہم کردار فاسٹ باولر حسن علی کا ہے ۔آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے ایونٹ میں بہترین باولر اور آئی سی سی ون ڈے باولرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے کے بعد حسن علی مخالف ٹیم کے بلے بازوں کے لیے بڑا خطرہ بن گئے ہیں ۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ حسن علی کی شاندار پرفارمنس کے بعد ٹیم میں شامل دیگر باولرز کے لیے بھی سخت مقابلے کی فضا ءپیدا ہو گئی ہے یہی وجہ ہے کہ سری لنکا کے خلاف فائنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد عامر نے چار وکٹیں لیں ۔تاہم لاہور میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے واضح کردیا ہے کہ انہیں حسن علی سے کوئی خوف نہیں ہے ۔ایک صحافی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے حسن علی سے کوئی ڈر نہیں ہے ،میرا مقابلہ خود سے ہے ۔

وسیم اکرم اور میرے درمیان دوستی کے سوا کچھ نہیں: حمائمہ ملک

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...