پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں رابطے بحال ہونا شروع ہوگئے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں رابطے بحال ہونا شروع ہوگئے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں رابطے بحال ہونا شروع ہوگئے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خواجہ آصف کے ’مایوسی بھرے‘ بیان کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں رابطے بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں رابطے بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں اور دونوں پارٹیوں کے کئی رہنما لندن کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔ توقع کی جارہی ہے کہ ایک بار پھر لندن پاکستان کی سیاست کا محور بنے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور قمر زمان کائرہ سمیت پیپلز پارٹی کے بعض رہنما ایک ہی طیارے میں بیٹھ کر لندن گئے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری دبئی میں موجود ہیں جو جلد ہی عازمِ لندن ہو سکتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: زرداری ،نواز مفاہمت کے لئے متعدد کوششیں کیں ، ناکام رہا: خواجہ آصف
واضح رہے کہ جمعرات کو ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران حکمران جماعت اور پیپلز پارٹی کے رابطوں میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیت خواجہ آصف نے سابق صدر سے رابطوں کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ انہوں نے کئی بار سابق صدر آصف زرداری سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -