”یہ دیکھو، ویرات کوہلی کیا کر رہا ہے“ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بھارتی کپتان ایسی غیر قانونی حرکت کرتے پکڑے گئے کہ کرکٹ حلقوں میں بھونچال آ گیا، کیوی ٹیم کے کھلاڑی غصے سے لال پیلے ہو گئے

”یہ دیکھو، ویرات کوہلی کیا کر رہا ہے“ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ...
”یہ دیکھو، ویرات کوہلی کیا کر رہا ہے“ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بھارتی کپتان ایسی غیر قانونی حرکت کرتے پکڑے گئے کہ کرکٹ حلقوں میں بھونچال آ گیا، کیوی ٹیم کے کھلاڑی غصے سے لال پیلے ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ کے دوران واکی ٹاکی استعمال کرتے ہوئے ’رنگے ہاتھوں‘ پکڑے گئے۔ ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ناصرف دنیا بھر کے کرکٹ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی بلکہ خود بھارتی میڈیا بھی ہکا بکا رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران نذیر ایک مرتبہ پھر ٹیم کا حصہ بن گئے، پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں واکی ٹاکی استعمال کر کے آئی سی سی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کوہلی نے واکی ٹاکی استعمال کرنے کیلئے آئی سی سی سے باقاعدہ اجازت لی تاہم کرکٹ کونسل کا ابھی تک موقف سامنے نہیں آ سکا لیکن یہ کہا جا رہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی نے آئی سی سی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔محمد حفیظ کا باﺅلنگ ٹیسٹ ہو گیا، رپورٹ کا کیا بنا؟ جان کر آپ کے ہاتھ بھی دعا کیلئے بلند ہو جائیں گے

آئی سی سی قوانین کو مذاق سمجھنے والے بھارتی کپتان پر کڑی تنقید ہوئی اور بھارتی میڈیا میں ویرات کی اس حرکت کا خوب ڈھنڈورا پیٹا گیا اور یہ بحث بھی چل پڑی کہ ویرات کوہلی کی جانب سے میچ کے دوران واکی ٹاکی استعمال کرنا قوانین کے مطابق ہے یا نہیں۔

مزید :

کھیل -