رینجرز کی کراچی میں کارروائیاں ،ایم کیو ایم لندن کے کارندے سمیت 12ملزمان گرفتار

رینجرز کی کراچی میں کارروائیاں ،ایم کیو ایم لندن کے کارندے سمیت 12ملزمان ...
رینجرز کی کراچی میں کارروائیاں ،ایم کیو ایم لندن کے کارندے سمیت 12ملزمان گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں رینجرز نے مختلف کارروائیاں کر کے ایم کیو ایم لندن کے کارندے سمیت 12ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق رینجرز نے گلشن اقبال ،کورنگی اور شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کر کے 10اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کیا جبکہ شاہ فیصل کالونی سے ایم کیو ایم لندن کے کارندے ضیا اللہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔ترجمان رینجرز کا کہناہے کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھے جبکہ ان ملزمان میں منشیات فروش بھی شامل ہیں ۔

مزید : کراچی