”میرے ہاتھ گندے ہو جائیں گے“نواز شریف نے آج احتساب عدالت میں یہ جملہ کہہ کر ایسا کام کرنے سے انکار کردیا کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے گا لیکن پھر۔۔۔

”میرے ہاتھ گندے ہو جائیں گے“نواز شریف نے آج احتساب عدالت میں یہ جملہ کہہ کر ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے آج شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز پر سماعت مختصر کارووائی کے بعد 7نومبر تک ملتوی کردی۔عدالت میں سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے جس پر عدالت نے سماعت 7 نومبر (منگل) تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے کہا آئندہ سماعت پر ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق کارروائی ہوگی اور بیشک گواہوں کو بھی نہ بلایا جائے۔ بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق اس دوران حاضری اور انگوٹھے کا نشان لگوانے کے لیے جب عدالتی رجسٹر نواز شریف کے سامنے رکھا گیا تو اس پر انہوں نے دستخط تو کردیے لیکن ہاتھ گندہ ہونے کے ڈر سے انگوٹھے کا نشان لگانے سے انکار کردیا ۔

اس پرعدالت میں موجود وفاقی وزرا ٹشو پیپرز ڈھونڈتے رہے اور آخر کار وہ ٹشو لے آئے جس کے بعد طارق فضل چودھری نے کہا سر عدالتی کارروائی کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے،پھرسابق وزیر اعظم نے عدالتی رجسٹر پر اپنے انگوٹھے کا نشان لگایا۔

مزید خبریں :شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت مختصر کارروائی کے بعد 7نومبر تک ملتوی ہو گئی

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...