فخر پاکستان مریم نسیم کا بڑا کارنامہ، آسٹریلیا میں ویٹ لفٹنگ مقابلے میں سلور میڈل اپنے نام کر لیا

فخر پاکستان مریم نسیم کا بڑا کارنامہ، آسٹریلیا میں ویٹ لفٹنگ مقابلے میں سلور ...
فخر پاکستان مریم نسیم کا بڑا کارنامہ، آسٹریلیا میں ویٹ لفٹنگ مقابلے میں سلور میڈل اپنے نام کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور کی بیٹی مریم نسیم نے آسٹریلیا میں ستاون کلو گرام کیٹگری مقابلے میں سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا۔92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فخر پاکستان مریم نواز نے کہا کہ مجھے اس کامیابی پر بہت خوشی ہے، میری کچھ دوستوں نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ آپ اپنے ٹیلنٹ کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کریں، اس کا کہنا تھا کہ میری دوستوں نے میرا حوصلہ بڑھایاتو میں نے اپنا کیئرئر شروع کیا، کامیابی حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی، روزانہ سخت ورزش کرنا اپنا معمول بنا لیا اور بالاخر آج مجھے یہ کامیابی ملی ہے۔ مریم نسیم کا کہنا تھا کہ یہ میرا پہلا کارنامہ تھا ابھی میرے لیے بہت چیلنجز ہیں،میں مستقبل میں پاکستان کا نام مزید روشن کرنا چاہتی ہوں۔ مریم نسیم نے ویٹ لفٹنگ میں دلچسپی لینے والی لڑکیوں کو بھی مشورہ دیا کہ اپنے ٹیلنٹ کو استعمال کرتے ہوئے دنیا میں سبز ہلالی پرچم کی عزت و تکریم کو سربلند کریں۔ اپنی خوروک پر بات کرتے ہوئے فخر پاکستان کا کہنا تھا کہ ویٹ لفٹنگ کے لیے باڈی کی فٹنس بہت ضروری ہے لہذا ایسی خوراک کا استعمال کرنا چاہئے جو آپ کی باڈی کو فٹ رکھے۔

 

مزید : کھیل