پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ،100انڈیکس میں 548پوائنٹس کی بہتری

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کاروباری ہفتے کے پانچویں روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے اور 100انڈیکس میں 548پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔تفصیل کے مطابق جمعے کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میںمثبت رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100انڈیکس 548پوائنٹس کی بہتری کے بعد 41ہزار 47پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔آج کاروبار کے دوران 5کروڑ 52لاکھ 80ہزار 980شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 5ارب 52کروڑ 42لاکھ 56ہزار 168روپے تھی ۔

مزید : بزنس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...