لندن میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر برطانوی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

لندن میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر برطانوی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب
لندن میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر برطانوی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو طلب کرکے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی طلبی کے دوران سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے کو پاکستان کی داخلی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ قرار دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے برطانوی حکومت کو شدید تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اشتہارات اور ان میں بدنیتی پر مبنی مواد پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ورزی ہیں، ایک دوست ملک کی سرزمین کو پاکستان مخالف بدنیتی پر مبنی مہم کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ لندن میں گاڑیوں پر نعرے اور پاکستان کی سا لمیت خودمختار ی کے منافی مواد کو مسترد کرتے ہیں ۔ پاکستان ایسی مذموم اور بدنام کرنے والی مہم کے مقاصد سے واقف ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں