ہم نے ووٹ کاصیحح استعمال کیا تو ملک ترقی کر سکتا ہے :عمران خان

ہم نے ووٹ کاصیحح استعمال کیا تو ملک ترقی کر سکتا ہے :عمران خان

کوٹ ادو(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف چیرمین کا کہنا ہے جب قوم میں شعورآجاتا ہے تو پھر وہ اپنے فیصلے سوچ سمجھ کر کرتی ہے،اگر ہم نے ووٹ کا ٹھیک استعمال کیا تو ملک خوشحال ہوسکتا ہے،روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر ووٹ لیے جاتے ہیں،دین کے نام پر لوگوں سے ووٹ لیے جاتے ہیں.

کوٹ ادو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کونسی جمہوریت میں ایسا ہوتا ہے کہ عوام کے پیسے سے مجرم کو پروٹوکول ملے،جمہوریت میں قانون کی بالادستی ہوتی ہے بادشاہت میں نہیں،ان لوگوں نے ثابت کردیا یہ پارلیمنٹ عوام کی نہیں کرپٹ مافیا کی حفاظت کر رہی ہے،پارلیمنٹ نے ہاتھ کھڑے کرکے قانون پاس کیا کہ مجرم پارٹی کا سربراہ ہوسکتا ہے،پارلیمنٹ نے کوئی جواب طلب نہیں کیا،اگر حقیقی جمہوریت ہوتی تو یہ جواب دیتے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا پیسا چوری کرنے والوں کو عوام کے پیسے سے ہی پروٹوکول دیا جارہا ہے ، وزیراعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہوتا ہے،نوازشریف نے پا رلیمنٹ سے جھوٹ بولا،سپیکر نے نوازشریف کیخلاف اس لیے ریفرنس نہیں بھیجا کہ وہ انکے گھر کا آدمی ہے ۔

پی ٹی آئی چیرمین کا کہنا تھا  یہاں ہسپتال میں ایک بیڈ پر 4 مریض ہیں،45 فیصد بچے پوری خوراک نہ ملنے پرذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند نہیں ہوتے،پاکستان میں سب سے زیادہ بچے گندہ پانی پینے سے مر جاتے ہیں،سڑک پر بچے پیدا ہورہے ہیں کیوں کہ ہسپتالوں میں جگہ نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں کی جائیدادیں باہر ہیں عیدیں بھی باہر مناتے ہیں،خواجہ آصف کہتے تھے میاں صاحب فکر نہ کریں قوم جلدی بھول جائے گی ، قوم کے پیسے سے باہر ممالک میں محلات بنائے جاتے ہیں،چھوٹی سی کرپٹ مافیا باربار باریاں لےکر عوام کا پیسا چوری کرتی ہے۔

پی ٹی آئی چیرمین کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو آج سردرد بھی ہوتو علاج کے لیے باہر جاتے ہیں ،اب اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ، بڑی دیر سے کہ رہا تھا کہ اسحاق ڈار بڑا منی لانڈر ہے ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...