آپریشن ردالفساد ، ژوب میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سہولت کار گرفتار،اسلحہ و بارود برآمد:آئی ایس پی آر

آپریشن ردالفساد ، ژوب میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی،کالعدم تحریک طالبان ...
آپریشن ردالفساد ، ژوب میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سہولت کار گرفتار،اسلحہ و بارود برآمد:آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ژوب میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کےخلاف انٹیلی جنس آپریشن کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد گرفتا ر کرلیاگیا،کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت  ژوب میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کےخلاف انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا جس میں ایف سی اور انٹیلی جنس اداروں نے کیا،آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سہولت کار گرفتار ہو ا ،آپریشن کے دوران دھماکاخیزمواد،آئی ای ڈیز،اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا ،جبکہ چھپایا گیا اسلحہ کوئٹہ میں دہشتگردی کے لیے چھپایا گیا تھا۔

دوسری طرف شمالی وزیرستان کے علاقے منڈی خیل میں بھی سیکیورٹی فورسزکاانٹیلی جنس بنیاد پرآپریشن کیا گیا جس میں آپریشن میں اسلحہ و گولہ بارود کی بہت بڑی تعداد برآمد کر لی گئی۔منڈی خیل سے مواصلاتی آلات اور انتہاپسندی پر مبنی مواد بھی برآمد کیا گیا،برآمد اسلحہ میں بندوقیں،مارٹرز،راکٹ لانچرز،آئی ای ڈیز،دھماکاخیزموادشامل ہے۔

مزید : قومی