آئی ایس آئی نے سی ڈی اے ہیڈ کواٹرز سے مسجد کی تعمیر کیلئے پانچ کینا ل زمین حاصل کر لی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سی ڈی اے نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو اپنی 5کینال زمین مسجد بنانے کیلئے دیدی ہے ۔
نجی اخبار’ پاکستان ٹو ڈے ‘کے مطابق سی ڈی اے نے اپنی پانچ کینا ل زمین مسجد کی تعمیر کیلئے آئی ایس آئی کو دے دی ہے جبکہ دوسری جانب سی ڈی اے ہیڈ کواٹرز نے سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پہلے ہی آئی ایس آئی کے حوالے کر دیئے ہیں ۔یکم جون کو آئی ایس آئی کے میجر جنرل عبدالعزیز اور سی ڈی اے کے چیئرمین شیخ انصر عزیز کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے سی ڈی اے کے چیئرمین کو مسجد کی تعمیر کیلئے زمین دینے کی درخواست کی ۔تقریبا اس وقت آئی ایس آئی کے 3ہزار ملازمین عارضی انتطامات میں نماز ادا کر رہے ہیں کیونکہ آئی ایس آئی کی حدود میں مسجد بنانے کیلئے مزید جگہ موجود نہیں ہے ،اس کے پیش نظر یہ درخواست کی گئی تھی ۔
سی ڈی اے نے آئی ایس آئی کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے انتہائی قیمتی زمین آئی ایس آئی کو دینے کافیصلہ کر لیاہے لیکن سی ڈی اے کی جانب سے شرط رکھی گئی ہے کہ وہ مسجد دونوں اداروں کے ملازمین استعمال کر سکیں گے ۔سی ڈی اے حکام کا کہناہے کہ آئی ایس آ¾ی کی جانب سے سی ڈی اے کے دو بلاکس 2003لے لیے گئے تھے جبکہ تین بلاکس 40سال قبل دیئے گئے تھے ۔
سی ڈی کے افسر کا کہناتھا کہ آئی ایس آئی کی جانب سے ممکن ہے کہ مسجد کے چاروں اوڑھ کھار دار تاریں لگا دی جائیں تاکہ مسجد میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عام شہریوں کو داخل نہ ہو نے دیا جائے ۔ان کا کہناتھا کہ آئی ایس آئی پہلے ہی سی ڈی اے کے پانچ بلاکس حاصل کر چکتی ہے جو کہ سی ڈی اے کے رقبہ میں سے پچاس فیصد سے زائد حصہ ہے اور اب ان کی جانب سے مزید زمین کا ٹکرا لے لیا گیاہے جس کے باعث دفتر مزید سکڑ گیاہے ۔سی ڈی اے چیئر مین نے اس بات کا اعتراف کیاہے کہ مسجد کیلئے جگہ آئی ایس آئی کو بالکل مفت فراہم کی گئی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ مسجد ہر کسی کیلئے کھلی رہے گی چاہے وہ آئی ایس آئی کے ملازمین ہو یا پھر سی ڈی اے کے ۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...