شمالی کوریا مزید ایٹمی تجربات کرنا چاہتا ہے: جنوبی کوریا

سیول ( آن لائن )جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا مزید ایٹمی تجربات کرنا چاہتا ہے، جبکہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ2امریکی بمبار طیاروں نے جزیرہ نما کوریا پر پرواز کی ہے۔

معروف سعودی اناﺅنسر اور ماہر نفسیات امیمہ التمیمی نے براہ راست پروگرام میں سر کے بال منڈوالئے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نیشنل انٹیلی جنس سروس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا مزید ایٹمی تجربات کرنا چاہتا ہے،کیونکہ پیانگ یانگ کے میزائل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے پاس معمول سے زیادہ نقل و حرکت دیکھی گئی ہے۔ادھر شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بمبار طیارے بی ون بی شمالی کوریا کے اہم اہداف پر حملوں جیسی مشق کررہے ۔تاہم دوسری جانب امریکی فضائیہ کا کہنا تھا کہ گوام کے فوجی اڈے پر موجود 2 طیاروں نے جنوبی کوریا اور جاپان کے لڑاکا طیاروں کے ساتھ جزیرہ نما کوریا پر پرواز کی مشق کی تھی اور اس کا موجودہ حالات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...