وفاقی وزیر خزانہ کی ویسٹ لندن کے ہسپتال میں انجیو پلاسٹی کیے جانے کا امکان
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ویسٹ لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں،جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کئے جانے کا امکان ہے۔
آئی ایس آئی نے سی ڈی اے ہیڈ کواٹرز سے مسجد کی تعمیر کیلئے پانچ کینا ل زمین حاصل کر لی
نجی چینل ”جیو نیوز“کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ اسحاق ڈارگزشتہ ہفتے تفصیلی معائنے کیلیے3بار ہسپتال آئے تھے،جبکہ بدھ کو انکی انجیوگرافی کی گئی۔اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار اور دیگر اہلخانہ بھی اسحاق ڈار کے ساتھ لندن میں ہیں،ڈاکٹرزنے وفاقی وزیر خزانہ کولندن میں قیام بڑھانے ا ورعلاج کی ہدایت کی ہے۔اس وقت وہ ویسٹ لندن کے ہسپتال میں موجو د ہیں جہاں ممکنہ طور پران کی انجیوپلاسٹی کئے جانے کاامکان ہے۔