’اگر میاں بیوی کی پیدائش ان مہینوں میں ہوئی ہو تو طلاق کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ۔۔۔‘ ماہر نجوم نے نوجوانوں کو خبردار کردیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بہت سے لوگ اپنی قسمت میں ستاروں کے چلن پر بہت یقین رکھتے ہیں۔ ایسے ہی لوگوں کو اب ایک ماہر نجوم نے شادی کے متعلق ایک انتہائی اہم مشورہ دے دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ماہر نجوم ریچل لینگ کا کہنا ہے کہ ”میاں بیوی کے ستارے شادی کی طوالت میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں چنانچہ بعض مخصوص مہینوں میں پیدا ہونے والے مردوخواتین کو ایک دوسرے سے شادی نہیں کرنی چاہیے ورنہ ان کی طلاق ہونے کا امکان بہت زیادہ ہو گا۔“ ریچل ستاروں کی ایک فہرست دی ہے جنہیں آپس میں شادی نہیں کرنی چاہیے جو درج ذیل ہے۔
حمل اور سنبلہ(Aries & Virgo)
ثور اور عقرب(Taurus & Scorpio)
جوزا اور عقرب(Gemini & Scorpio)
سنبلہ اور جوزا(Pisces & Gemini)
سرطان اور قوس(Cancer & Sagittarius)
اسد اور جدی(Leo & Capricorn)
دلو اور اسد(Aquarius & Leo)
سنبلہ اور حوت(Virgo & Pisces)
میزان اور حمل (Libra & Aries)

’جو مرد اپنی بیگمات کے ساتھ یہ کام کرتے ہیں، اُن کی شادیوں کا انجام طلاق ہوتا ہے‘ سائنسدانوں نے شادی شدہ افراد کو وارننگ جاری کردی
ریچل کا کہنا تھا کہ ” مخصوص ستارے دیگر مخصوص ستاروں کے تاریک پہلوﺅں کو منعکس کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اگر ان دوستاروں کے حامل افراد کی شادی ہو جائے تو ان کے ستاروں میں ہونے والا یہ تصادم باہمی جھگڑوں کا سبب بنتا ہے اور انجام کار طلاق پر منتج ہوتا ہے۔بعض ستارے ایک دوسرے کی ضد ہوتے ہیں۔ ایسے ستاروں کا جوڑ بھی خطرناک ہوتا ہے۔ چنانچہ مذکورہ فہرست میں بیان کیے گئے ستاروں کے جوڑے کبھی بھی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔ لہٰذا ان ستاروں کے حامل افراد کو ایک دوسرے سے شادی نہیں کرنی چاہیے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...