مردانہ طاقت اور بیف برگر کے درمیان گہرا تعلق سامنے آگیا، جان کر تمام مرد ابھی برگر کھانے کے لئے بھاگیں گے

مردانہ طاقت اور بیف برگر کے درمیان گہرا تعلق سامنے آگیا، جان کر تمام مرد ابھی ...
مردانہ طاقت اور بیف برگر کے درمیان گہرا تعلق سامنے آگیا، جان کر تمام مرد ابھی برگر کھانے کے لئے بھاگیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فاسٹ فوڈز کو اگرچہ صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے مردوں کے لیے بیف برگر کا ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر تمام مرد اس برگرکو اپنی روزمردہ غذا کا حصہ بنا لیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آج کل مرد اپنی خوراک کو صحت بخش بنانے کے لیے سرخ گوشت کا استعمال ترک یا بہت کم کر چکے ہیں اور چکن یا مچھلی زیادہ کھانے لگے ہیں۔اس کے نتیجے میں ان میں جنسی ہارمون ’ٹیسٹاسٹرون‘ کی کمی واقع ہوجاتی ہے اور وہ جنسی تحریک کھوبیٹھتے ہیں۔

’جب مرد یہ کام کرتے ہیں تو اس سے زیادہ دنیا میں کوئی چیز اچھی نہیں لگتی‘ جدید تحقیق میں خواتین نے ایسی بات بتادی کہ پاکستانی مرد شدید پریشان ہوجائیں گے
سائنسدانوں کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ بیف میں زنک کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو ٹیسٹاسٹرون کی پیداوار کے لیے بنیادی منرل کا کردار ادا کرتی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر ایما ڈربی شائر کا کہنا تھا کہ ”بیف برگر میں موجود سرخ گوشت مردوں میں زنک کی کمی کو پورا کرتا ہے جس سے ان میں ٹیسٹاسٹرون کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور نتیجتاً مردوں کی جنسی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔اس سے مردوں کی افزائش نسل کی قوت پر بھی بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔19سے 64سال کے مردوں کو روزانہ 9.5ملی گرام زنک کی اشد ضرورت ہوتی ہے جو سرخ گوشت کھانے سے ہی پوری ہو سکتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -